۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی حقیقی اصلاح پیغمبر اسلامؐ کی پیروی سے ہی ممکن ہے ،کیوں کہ اصلاح کا تعلق اخلاق ہے ، اسی لیے اسلام کی دعوت اخلاقیات کی بنیاد پر تشکیل پائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے بغداد میں سنی محکمہ اوقاف کی جانب سے منعقد کی گئی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت پر تقریب میں یوم ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم الانبیا اور رسولوں کے سردار ہیں، اور ایسے کمالات کے حامل اور ایسی منزلت پر فائز ہیں جس تک کسی بشر کی رسائی نہیں ہو سکی ہے، اور آپ کی رسالت سب سے عظیم ہے۔

انہوں نے کہا: حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمانوں کے لئے نکتہ اتحاد ہیں اور اگر ہم مسلمانوں کا اتحاد چاہتے ہیں، لہذا ہمیں اپنی ملاقاتوں کو آپ کی ذات کے گرد مرکوز کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ معاشرے کی حقیقی اصلاح پیغمبر اسلام کی پیروی سے ہی ممکن ہے ،کیوں کہ اصلاح کا تعلق اخلاق ہے، ، اسی لیے اسلام کی دعوت اخلاقیات کی بنیاد پر تشکیل پائی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے بہانے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے کارٹون شائع کرنا اور قرآن مجید کو نذر آتش کرنا، اس طرح کی حرکتیں دلیل ہیں کہ حضور اکرم (ص) کی ذات گرامی آج بھی اسی شان کے ساتھ باقی ہے۔

حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے مزید کہا: جب انسانی نظام قانون سازی کے ذریعے معتبر اور سماجی شخصیات کی اہانت کو جرم قرار دیا جاتا ہے تو آزادی اظہار رائے کے بہانے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ، کچھ لوگ ہم جنس پرستی جیسی چیزوں کی حمایت کرتے ہوئے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور قرآن کی توہین پر آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .